ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو دبوچ لیا

Aug 24, 2023 | 19:03:PM
ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو دبوچ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی اونچی آڑان تھم نہ سکیں، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید  مہنگا ہوگیا جبکہ دیگر کرنسیوں کو بھی پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربین کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید  2 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے سے بڑھ کر 314 روپے کی بلند سطح  پہنچ گیا ، جس سے دیگر کرنسیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 341 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 399 روپے ، امارتی درہم 70 پیسے مہنگاہوکر 87 روپےہو گیا  جبکہ سعودی ریال 20 پیسے مہنگاہوکر 84 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، مقامی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم