قرض میں ڈوبے شہری نے 5 بچوں اور بیوی پر گولیاں برسا دیں

Aug 24, 2023 | 08:57:AM
قرض میں ڈوبے شہری نے 5 بچوں اور بیوی پر گولیاں برسا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مصری دارالحکومت کے جنوب میں واقع جیزہ گورنری میں ایک مصری شخص نے اپنی بیوی اور 5 بچوں کو گولی مار دی۔

غیر ملکی عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت 45 سالہ احمد النون کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر  بیوی اور 5 بچوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ بڑا بیٹا جاں بحق ہو گیا،جیزہ میں سیکیورٹی سروسز کو الوراق علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی ہے۔ احمد کے سب سے چھوٹے بچے کی عمر 4 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق  صدر کی گرفتاری کا امکان

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے احمد کو اپنے 22 سالہ بڑے بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھا ہوا پایا، احمد نے بھاگنے کی کوشش نہیں کی جبکہ ساتھ ہی اس کی بیوی اور باقی 4 بچے فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی حالت میں تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق احمد نے جرم کا اعتراف کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ گھریلو اخراجات اور قرضوں کے دوران اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے غصے میں آکر اہلخانہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔