پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سونے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھیں نیند سے بھری بھری دکھائی دیں جبکہ کچھ مواقع پر ان کی آنکھ بالکل ہی بند ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوول آفس میں اس موقع پر امریکی صدر کے پیچھے کابینہ کے اراکین اور دواساز کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کھڑے ہو کر گفتگو بھی کر رہے تھے۔
Trump is about to hit REM on camera during an Oval Office event. It's just incredible. pic.twitter.com/h0BwcHLURJ
— Aaron Rupar (@atrupar) April 23, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں صحت کے شعبے پر گفتگو کی جا رہی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ اس طرح کی صورتِ حال پہلے بھی ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی برطانیہ پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی