سولر لائسنسنگ کے معاملے پر صارفین پریشان، نیپرا نے صورتحال واضح کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔
نیپرا حکام کے مطابق سولر لائسنسنگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں، تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین کو نیپرا سے منظوری لینا ہوگی۔
حکام نے واضح کیا کہ 25 کلو واٹ سے کم کیپیسٹی والے کنکشن کی منظوری کا اختیار تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھا، آف گرڈ صارفین کا نیپرا منظوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ کشیدگی ..! بڑے سیاسی رہنما پر دھاوا،سکیورٹی عملہ حیران
نیپرا حکام کے مطابق نئے ریگولیشنز سے پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری دیتی تھی، آن گرڈ سولر کنکشن کیلئے صرف ون ٹائم ایک ہزار فی کلو واٹ فیس رکھی گئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ سولر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔