حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر

Apr 24, 2024 | 23:39:PM
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
کیپشن: تانیہ ایدروس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی جس کا کنوینر تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھرسے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔ تانیہ ایدروس کو کمیٹی کا کنوینر مقررکیا گیا ہے۔سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پاکستان میں ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرےگی۔
خیال رہے کہ تانیہ ایدروس سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان بھی رہ چکی ہیں تاہم مبینہ طور پر دوہری شہریت(کینیڈین)پر تنقید کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا