ٹویٹر کی صارفین کیلئے نئی سہولت۔ لائیو ٹویٹس کرنا آسان ہوگا

 ٹویٹ کمپوزر باکس کے اوپرآپشن موجود ہوگا، جسے چھوکر اسٹیٹس سیٹ کیا جاسکتا ہے،رپورٹ

Apr 24, 2022 | 20:19:PM
ٹویٹر ۔ صارفین۔ نئی سہولت۔ لائیو۔ ٹویٹس۔ تجزیہ کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرح اب ٹویٹر نے بھی اپنے صارفین کے اسٹیٹس کےلئے پرتولنے شروع کردیئے جسے وائب کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا سب سے پہلے اشارہ ایک ایپ تجزیہ کار اور محقق جین وونگ نے کیا اور انہوں نے اسے ٹویٹ بھی کیا ۔ جین نے بتایا کہ ٹویٹ کمپوزر باکس کے اوپر کمپوزر باکس میں اس کا آپشن موجود ہوگا۔ یہاں سیٹ اے اسٹیٹس لکھا ملے گا جسے چھوکر اسٹیٹس سیٹ کیا جاسکتا ہے۔جین نے بتایا کہ اس میں سے بعض اسٹیٹس مضحکہ خیز بھی ہیں، مثلا سودے کی خریداری یا شاہراہ پر سفر جیسے اسٹیٹس بھی شامل ہیں۔ لیکن اب بھی اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی ۔بعض تبصرہ نگاروں نے اسے فیس بک فیلنگز کی طرح قرار دیا ۔ لیکن شاید ہر ٹویٹ کے حساب سے اسٹیٹس تبدیل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔ اس طرح آپ کسی کانفرنس سے لائیو ٹویٹس کرسکیں گے اور یوں اپنی پوزیشن سے واضح کرسکیں گے۔تاہم ٹویٹر نے اس ضمن میں نہ ہی کوئی ٹویٹ کیا   اور نہ کوئی بیان دیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔ اقتدار بچانے کیلئے عمران خان کیا کچھ کرتے رہے۔زرداری کو بڑی پیشکش کی