تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Apr 24, 2022 | 10:39:AM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: آسمان پر بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ  بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی  رات کو  بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ پنجاب میں رات گئے ٹھنڈی ہو ائیں چلنے کا امکان ہے،اس کےعلاوہ  کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 30، قلات میں 27، گوادر میں34، جیونی میں33، نوکنڈی میں 38، تربت میں 42، سبی میں41 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم ژوب، بارکھان اور گردونواح میں شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بڑا اعلان کر دیا