حمزہ شہبازکی حلف برداری میں تاخیر ،ن لیگ کا گورنر کیخلاف دبنگ اعلان

Apr 24, 2022 | 10:35:AM
گورنر پنجاب ،دبنگ اعلان
کیپشن: گورنر پنجاب فائفل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حمزہ شہبازکی حلف برداری میں تاخیر پر ن لیگ نے گورنر پنجاب کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماوں عطا اللہ تارڑ اور محمد احمد خان نے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سردار اویس لغاری، رانا مشہود، خلیل طاہر سندھواور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
ن لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف کی پاسداری نہیں کی، ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے،آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔عطا تارڑنے کہا کہ پنجاب میں 22 روز سے کوئی وزیراعلیٰ اور کابینہ نہیں ، یکم اپریل سے شروع ہونے والا آئینی بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ گورنرنے آئین پاکستان کا وفادار رہنا تھا لیکن انہوںنے گورنر کے عہدے کو بے توقیر کیا، وہ آئین شکن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ صدرمملکت آئین کے مطابق عمل کریں، وہ اپنی پارٹی کے عہدےداروں سے رائے لے کر زیادتی کر رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف ،مریم، شاہد خاقان ، مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل سے خارج