شہری نے71ہزارکی موٹرسائیکل پر15لاکھ کی نمبر پلیٹ لگوالی 

Apr 24, 2022 | 00:44:AM
چندی گڑھ، شخص، مرضی، نمبر پلیٹ، لاکھوں روپے لٹا دیئے،
کیپشن: بھارتی شہری، نمبر پلیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر چنڈی گڑھ میں ایک شخص نے اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کیلئے لاکھوں روپے لٹادیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری برج موہن نے 71 ہزار بھارتی روپے مالیت کی موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر انہوں نے 15 لاکھ 44 ہزار روپے کی فینسی نمبر پلیٹ لگوائی۔ برج موہن نے یہ فینسی نمبر چندی گڑھ رجسٹر اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک حالیہ نیلامی میں خریدا ہے، نمبرز کی بولی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی جو ساڑھے 15 لاکھ پر ختم ہوئی۔
بھارتی شہری کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے خریدا گیا نمبر 0001 ہے۔شہری کا کہنا تھا کہ وہ ابھی یہ نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل میں لگارہے ہیں تاہم دیوالی کے موقع پر گاڑی خرید کر اس نمبر پلیٹ کو وہاں منتقل کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 0001 سیریرز کے نمبر پلیٹس دراصل 179 سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہورہے ہیں جن میں سے چار ہریانہ کے وزیراعلی کی ملکیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیٹر گیٹ پرکمیشن بنایا جائے عدلیہ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا، فیصل واوڈا