بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا سلام پیش کرنے پر مجبور

Apr 24, 2021 | 21:48:PM
بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا سلام پیش کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا مسلمانوں کے احسن اقدام پر سلام پیش کرنے پر مجبورہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں مسلم کمیونٹی نے مسجد میں کورونا ہسپتال قائم کردیا،ادھر ممبئی کا شاہ نواز شیخ کورونا سے جنگ میں فرنٹ فٹ پرآگیا اور اپنے خرچے پر غریب مریضوں کا علاج کرواتا رہا، شاہ نواز نے 54 لاکھ کی گاڑی بیچ کر کورونا مریضوں کیلئے سلنڈر خریدے۔

واضح رہے کہ  کورونا کی تباہ کاریوں کے باعث بھارت میں قیامت صغریٰ برپاہے، مودی کے دیس میں لوگ آکسیجن کیلئے تڑپنے لگے ،قبرستان بھر گئے اورشمشان گھاٹ دہکنے لگے،بھارت کے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ نہ رہی ، کورونا کے مریض سڑکوں پر دم توڑنے لگے ۔بھارت میں 4 دن میں 12 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکارہوگئے اور9 ہزار افراد اپنی جان سے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سائنسدانوں نے خطرناک وباکیخلاف موثرترین ویکسین ایجاد کرلی