پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے

Apr 24, 2021 | 21:11:PM
پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں کوویڈ19 ویکسین لانے کیلئے بیجنگ پہنچ گئیں ،خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کردیاگیا،تین بوئنگ 777 طیارے 10 لاکھ ویکسین لے کر کل واپس پہنچیں گے ۔
ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیزکردی گئی ، سی ای او پی آئی اے کاکہناہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاکہ کورونا ایک عالمی بحران ہے ، اس سے بچاﺅ کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخار ی نے بھارتیوں کو کورونا بھگانے کا قرآنی نسخہ بتا دیا