سکینڈل کو ئین کی کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی لباس میں خریداری ۔۔ویڈیو وا ئرل

Apr 24, 2021 | 21:07:PM
سکینڈل کو ئین کی کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی لباس میں خریداری ۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سکینڈل کوئین اداکارہ راکھی ساونت آئے روز کچھ ایسا  کرتی رہتی ہیں جس کی بدولت وہ خبروں میں آجاتی ہیں۔مگر ان کی قسمت میں شا ئد وہ مقبو لیت نہیں جو اور فنکاراﺅں کو ملی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ادا کا رہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام  پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا سے بچائوکا حفاظتی لباس پہنے سبزی خرید رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر بھائو تائو کررہی ہیں اورکہہ رہی ہیں کہ تم لوگ 'ہم غریبوں' کو لاک ڈائون میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو، سبزی مہنگی مت دینا مجھے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی وہ اسے یہ بھی کہتی ہیں کہ ما سک کی پا بندی ضرو ر کیا کرو کیونکہ اسی کی بدولت آپ اور ہم کو ویڈ سے بچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کی ہراسانی اور توہین آمیز گفتگوروکنے کیلئے انقلابی کارروائی