بیگم صفدر اعوان شہباز شریف کی ضمانت پر کیا کہیں گی؟ فیاض الحسن چوہان

Apr 24, 2021 | 18:16:PM
بیگم صفدر اعوان شہباز شریف کی ضمانت پر کیا کہیں گی؟ فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاکہناہے کہ بیگم صفدر اعوان نے قومی اداروں کے خلاف بولنے کی روش برقرار رکھی،پاکستان میں انصاف بکتا ہے کہنے والی بیگم صفدر اعوان شہباز شریف کی ضمانت پر کیا کہیں گی؟ ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ جب جب ن لیگ کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا، انہوں نے دھاندلی کا رونا رویا،توشہ خانہ ریفرنس پر سوال کے جواب میں بیگم صفدراعوان آئیں بائیں شائیں کرسکیں ۔
صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم بکھر چکی، کھوکھلے بیانات سے بیگم صفدر صرف ڈیمج کنٹرول کر رہی ہیں، شاید بیگم صفدر اعوان کراچی جا کر پیپلز پارٹی سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہشمند تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ضمنی الیکشن: ن لیگی امیدوار نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی پر بڑاالزام عائد کردیا