اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ طلب

Sep 23, 2025 | 22:41:PM
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) جناح ہسپتال کے ریٹائرڈ ملازم کے  پینشن واجبات ادا نہ کرنے  پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب  کو توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ طلب کرلیا گیا۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے جناح ہسپتال کے ریٹائرڈ ٹیکنیشن محمد فاروق کے پینشن بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو توہینِ عدالت کی درخواست میں طلب کر لیا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ وہ 3 اکتوبر 2025ء کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔درخواست گزار محمد فاروق  کی جانب سے  مؤقف اختیار کیا گیا  کہ وہ جناح ہسپتال لاہور میں بطور ٹیکنیشن خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں پینشن کے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔

درخواست  گزار کی جانب سے مزید میں کہا گیا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے نہ تو واجبات ادا  نہیں کیے   جا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی  ہے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا سنگین غفلت اور عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ کیس کی مزید سماعت 3 اکتوبر 2025ء کو ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:  لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ڈیفیمیشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری