کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش ،پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد )کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش،پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا،کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں،پروگرام میں 175 سرکاری سکولز ،218 نجی سکولز شامل ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے،امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔

انہوں نےکہا کہ میں نےکریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی،اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل سکول سے ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپر طوفان’’ راگاسا‘‘ کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں سکول، کاروبار بند،پروازیں معطل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے،پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے اہم قدم ہے ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ،اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے،پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا،بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر15، انڈر 17ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 19ریجنل ٹیموں،اکیڈمیوں میں شامل کیا جائیگا۔
تقریب میں بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی،منیجنگ ٹرسیٹز میاں سلیم الطاف،پرنسپل رابعہ نجم،صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم ،چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم اورپی سی بی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U17, U15 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا.