امریکہ نے انٹیفا کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

Sep 23, 2025 | 10:01:AM
امریکہ نے انٹیفا کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر نے اینٹی فاشست تنظیم انٹیفا کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے انٹیفا کو دہشتگرد قرار دینے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا۔

جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق انٹیفا عسکریت پسند گروہ ہے جو قانونی نظام کو گرانے کی بات کرتا ہے۔ اور یہ گروپ امریکی نوجوانوں کو بھرتی کر کے شدت پسند بناتا ہے۔

واضح رہے کہ چارلی کرک کے قتل کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیفا تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:وفادار جانور کو بھی ہوگی اب عمرقید کی سزا