عمران خان کی پی ٹی آئی سینیٹرز کو مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانے کی ہدایت

Sep 23, 2022 | 17:40:PM
پاکستان تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، پی ٹی آئی سینیٹرز، اجلاس،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کے آئندہ اجلاس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غورکیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کو مہنگائی کے خلاف ایوان میں آواز اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، غیریقینی کا خاتمہ صرف اور صرف فوری الیکشن سے ہی ممکن ہے، عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہے، عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں، ان کی آواز بنیں ،سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کیخلاف آواز گونجنی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عروہ حسین کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل