نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا

Sep 23, 2022 | 14:30:PM
نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت لاہور کی احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔ سابق وزیراعظم نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت لاہور کی احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔ سابق وزیراعظم نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ترقی یافتہ ممالک سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل

قاضی صباح ایڈوکیٹ نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب آرڈیننس 2022 کے تحت بری کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں، درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے موقف اپنایا کہ عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے، عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔