شاہ محمود قریشی پولیس اہلکار پر برس پڑے،ویڈیو وائرل

Sep 23, 2022 | 12:30:PM
شاہ محمود قریشی پولیس اہلکار پر برس پڑے،ویڈیو وائرل
کیپشن: شاہ محمود قریشی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے پر پولیس اہلکار پر برس پڑے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  گردش کر رہی ہے جس میں انہیں اسلام آباد پولیس کے  اہلکار پر غصہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا اور یہ عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت کی ان کے خلاف سازش ہے۔