’’زندگی گلزار ہے‘‘ ایک برا تجربہ رہا: شہریار منور

Sep 23, 2022 | 11:37:AM
شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈرامہ زندگی گلزار ہے کا تجربہ برا رہا۔ 
کیپشن: شہریار منور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور کا کہنا  ہے  کہ ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے ‘‘کا تجربہ برا رہا۔ 

ایک یو ٹیوب چینل  کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’جس وقت زندگی گلزار ہے میں کام کیا اس وقت غیر تجربہ کار تھا۔‘ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈرامہ میں کام کرنے کا یہ پہلا تجربہ تھا اس سے پہلے تھیٹر میں کام کرتا تھا، مگر تھیٹر اور آن سکرین ڈرامہ میں کام کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔‘

اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ ’اس وقت رہنمائی کی ضرورت تھی۔ مگر کسی کے پاس سمجھانے کے لئے وقت نہیں ہوتا تھا‘۔ اداکار کی پھوپھو ڈرامہ کی ہدایت کار اور پروڈیوسر تھیں مگر وہ بھی رہنمائی نہ کر سکیں۔ فواد خان کے رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انھوں نے بھی ڈرامہ کے شوٹ کے دوران مشکل وقت دیا تھا۔‘ اداکار کا کہنا تھا کہ ’ڈرامہ کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔‘ اپنے ڈرامہ ’میرے درد کوزباں ملے‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اس ڈرامہ میں کام کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ تھا۔