بھارتی وزیراعظم مودی 3ہزار کلو ہیروئن کی سمگلنگ میں مبینہ ملوث۔۔چونکا دینے والے انکشافات

Sep 23, 2021 | 20:01:PM
بھارتی،وزیراعطم ،کے،خلاف تہلکہ ،مچ گیا
کیپشن: نریندرا مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق تہلکہ خیز خبر سامنے آئی ہے کہ وہ  3 ہزار کلوگرام ہیروئن کی سمگلنگ میں مبینہ طو ر پر ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے نریندرا مودی پر ملک میں ہیروئن پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کا مستقبل بیچ رہے ہیں۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت کو اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو۔

کانگریس پارٹی نے سپریم کورٹ سے ہیروئن ملنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ جس پر نریندر مودی کو جواب دینا ہوگا۔خبروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی دوست کے زیر انتظام چلنے والی گجرات کی بندرگاہ مندرا پورٹ سے 3 ہزار کلوگرام  ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پورے نمبر لے کر قومی ریکارڈبنانیوالی طالبہ پر بجلیاں گرادی گئیں

یہ ہیروئن افغانستان کے شہر قندھار سے سمگلنگ کے بعد بھارتی پورٹ پر 2 کینٹرز میں چھپائی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم عدانی نریندر مودی کے دوست ہیں اور بھارت میں ایک چوتھائی کارگو کی سپلائی بھی ان کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔مہاراشٹرا، گوا، کیرالا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڈیشا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم عدانی سنبھالتے ہیں۔ جس بندرگاہ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد شئیرز ہیں۔

اس معاملے پر نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہیروئن ملنے کے معاملے پر خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل  ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نےریاست گجرات کی بندرگاہ پر چھاپہ مارا اور کنٹینرز میں چھپائی گئی 3 ہزار کلوگرام یعنی تقریباً تین ٹن کے قریب ہیروئن برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما لاہور شہر کے بازار پہنچ گئیں مگر یہ ہوا کیسے؟