نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع

Sep 23, 2021 | 11:46:AM
نیشنل ٹی 20 کپ
کیپشن: نیشنل ٹی 20میچز آج سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،نیشنل ٹی 20 کپ  میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ  ابتدائی میچز راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت آٹھ میچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔نیشل ٹی 20 کپ کے دوران ایس او پیز کے تحت شائقین کو بھی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:      گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ