ہوشیار!!!!ویکسین نہ لگوائی تو جیل جانا پڑیگا۔۔۔ 100سے زائد گرفتار

Sep 23, 2021 | 09:21:AM
ویکسی نیشن نہ کروانے والے
کیپشن: ویکسین نہ لگوانے والے افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے گرفتار، جرمانے ، مقدمات درج کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن نہ کرانے والوں  کو گرفتار کیا جانے لگا،مارکیٹوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے جارہے ہیں،ایس ایس پی سکھر کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈز کی چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے علاوہ جرمانے بھی لگانے کی ہدایت کی ہے۔