پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،شہباز شریف

Oct 23, 2025 | 19:29:PM
پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔ جس میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہ کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمتِ عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے، نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستانی مصنوعات اور کاروبار کو علاقائی اور عالمی سطح پر پرکشش بنانا معاشی منزل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا