چائلڈ پورنو گرافی ملزم کے بھیانک انکشافات، گندی کمائی کی خاطر رشتہ دار بچیوں کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چائلڈ پورنوگرافی کے عالمی گینگ کے مرکزی ملزم کی لاہور سے گرفتاری کے بعد اس سےکی جانیوالی تفتیش میں بھیانک انکشافات نے چونکا کر رکھ دیا،ملزم کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنے فعل کی ویڈیوز ڈارک ویب پر بیچتا رہا۔ گندی کمائی کی خاطر ملزم نے قریبی رشتہ دار بچیوں کو بھی نہ بخشا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نےتفتیش میں خوفناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قریبی رشتہ دار 7 بچیوں کے ساتھ گھناؤنے فعل میں ملوث تھا ۔ ملزم 14 سال تک اپنے ہی خاندان کی دو کم عمربچیوں کے ساتھ گھناؤنا فعل کرتا اور ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچتا رہا ۔ملزم نے 2008 سے 2022 کے دوران بچیوں کی ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچیں ،ملزم بچیوں کو فحش ویڈیوز دکھا کر اپنے جال میں پھنساتا تھا ۔ ملزم عاصم سے 50 سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ اس معاملے میں عالمی اداروں نے بھی رپورٹ کیا تھا۔چالاک ملزم کو پکڑنے میں این سی سی آئی اے کو پورا ایک سال لگا ۔ ملزم کی پہلی ویڈیو سنگاپور سے ملی ، تفتیش وہیں سے شروع ہوکر پاکستان تک آئی ۔ ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے سنگاپور، آسٹریلیا، پرتگال اور برازیل کے اداروں سے مدد لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا