بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پرمقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کر لیاگیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
ضمانت کی درخواستوں پرآج بھی دلائل نہ ہوسکے، ان مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر
عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا،ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔