تیونس؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے

Oct 23, 2025 | 00:08:AM
تیونس؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تیونس  میں  یورپ  جانے  والے تارکین  وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40  افراد  ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  تیونس کے حکام کا کہنا ہےکہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ میں ڈوبی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 70 افراد سوار  تھے جن میں سے 30 کو بچالیا گیا جب کہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق افریقا کے مختلف ممالک سے تھا۔

تیونس پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ رواں سال خطے کے مہلک ترین سمندری حادثات میں سے ایک ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: