4 سال کے بچوں کوسکول میں بیوقوف ڈالتے ہیں: اسد صدیقی

Nov 23, 2025 | 15:33:PM
4 سال کے بچوں کوسکول میں بیوقوف ڈالتے ہیں: اسد صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور ماڈل اسد صدیقی نے چھوٹی عمر کے بچوں کوسکول داخل کرانے کے رجحان پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ چارسال کے بچوں کوسکول میں بے وقوف ڈالتے ہیں۔
اسد صدیقی نے ایک شو میں گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ میری بیٹی صرف 1.5 سال کی ہے اور اتنی چھوٹی عمر میں سکول بھیجنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1.5 سال کی عمر میں بچوں کوسکول میں داخل کروانا صرف حماقت ہے، چار یا پانچ سال کی عمر بھی مناسب نہیں، سکول سسٹمز زیادہ تر پیسہ کمانے کے لیے ہیں اور بچوں میں طبقاتی شعور پیدا کرتے ہیں، والدین ہی بہتر اساتذہ ہیں، سکول مددگار ثابت ہو سکتے ہیں مگر صرف ایک مخصوص عمر کے بعد۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کیوں ناکام ہوئی؟فرحان سعید نے وجوہات بتا دیں
معروف اداکار نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں 7 سال سے پہلے سکول جانا منع ہے کیونکہ یہ سائنسی طور پر بچوں کے لیے سب سے مناسب عمر ہے۔
اسد صدیقی نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی بچوں کو والدین کے قریب رکھنا اور خود تعلیم دینا افضل ہے۔