چشتیاں میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنیوالی شوہر، جیٹھ اور سسر کے ہاتھوں قتل

Nov 23, 2025 | 09:14:AM
چشتیاں میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنیوالی شوہر، جیٹھ اور سسر کے ہاتھوں قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کا سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ قتل کا سانحہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے مرکزی ملزمان یعنی شوہر، جیٹھ اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد سمیت حراست میں لے لیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:جہاز کے پیچھے آسمان پر نظر آنے والی سفید لکیریں کیوں بنتی ہیں?