اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں، عمران خان 

Nov 23, 2022 | 19:16:PM
سابق وزیراعظم عمران خان، اہم تقرری کی سمری، صدر سے رابطے میں ہوں،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں، سمری سے متعلق صدر مجھ سے بھی بات کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا کہ اہم تقرری کے معاملے پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے جاتا ہے ، میں پارٹی کا سربراہ ہوں ، صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں جو حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں قوم اسے قبول نہیں کرے گی ،ملک جس طرح چلایا جا رہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی ۔
عمران خان نے کہاکہ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لا کر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہوگی ،ان کاکہناتھا کہ مجھ پر حملے میں شہبازشریف ملوث تھا، نوازشریف بھی جانتا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم تعیناتیوں کا معاملہ، وزیراعظم ہاﺅس میں مشاورتی اجلاس میں قائدین کی آمد جاری