بابر اعظم کی نقل کرنیوالی اداکارہ  کی شامت ۔۔۔سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

Nov 23, 2021 | 14:38:PM
بابر اعظم ، نقل
کیپشن: بابر اعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا ۔سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدیدتنقیدکا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرنش خان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مداح کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی ہیں ۔جب سے ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں تو انہوں نے بابر اعظم کے سٹائل میں جواب دیا۔  زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ اُن کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق ۔۔۔اداکارہ کے والدہ کا ردعمل ۔۔اہم خبر سامنے آ گئی

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہوں نے کہا کہ آپ بابر اعظم کی نقل کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نےاپنے  ٹوئٹراکاؤنٹ  پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بابر اعظم نے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔بابر اعظم سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ وہ ماہانہ کتنا کما لیتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے  مسکراتے ہوئے کہا  کہ  اس سوال کا جواب بابر اعظم نے دیا کہ وہ اس کا جواب تو نہیں دےسکتے مگر وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کی امید سے کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا