بیوی کی سالگرہ پر یاسر حسین کی گانے پر ڈرم بجانے کی ویڈیو وائرل

Nov 23, 2020 | 15:40:PM
بیوی کی سالگرہ پر یاسر حسین کی گانے پر ڈرم بجانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
24 نیوز : اداکار و ماڈل یاسرحسین کی “اللہ کے بندے ہنس دے” گانے پرڈرم بجانے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔ یاسرحسین نے اہلیہ واداکارہ اقراعزیز کی “پری برتھ ڈے” کو منفرد انداز میں منا کراہلیہ کو خوش کردیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اقراعزیز  کی سالگرہ تو کل 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی۔ پری برتھ ڈے میں دونوں کے دوست بھی شریک تھے جب کہ یاسرحسین نے اسی دوران بالی ووڈ کے مشہورگانے اللہ کے بندے ہنس دے پرڈرم بجا کر اقرا کوخوش کردیا۔

 یاسرحسین کی ڈرم بجانے کی وڈیومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔ جس پران کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی کہا کہ یہ شخص انہیں ہمیشہ خوش رکھتا ہے۔