فالج کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح: پروفیسر قاسم بشیر

  فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب سٹروک پروگرام کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ، سٹروک پروگرام کا تفصیلی جائزہ 

May 23, 2026 | 12:16:PM
  فالج کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح: پروفیسر قاسم بشیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی سٹروک پروگرام پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا  دورہ کیاجہاں سٹروک پروگرام کے تحت جاری اقدامات، جدید طبی سہولیات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، آئی سی یو کی کارکردگی اور فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
 پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نےدورے کے دوران ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور متعلقہ شعبہ کے ہیلتھ پروفیشنلز کو جدید اسٹروک مینجمنٹ، بروقت تشخیص، تھرومبولائسس اور ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے خصوصی تربیتی آگاہی دی اوربتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں سٹروک کے مریضوں کو فوری، معیاری اور جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فالج سے ہونے والی معذوری اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
پروفیسر قاسم بشیرنے کہاکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال صوبے کے پہلے 15 سٹروک سینٹرز میں شامل ہے جو فالج کے علاج میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضال راجپوت، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر شیرازانجم، ہیڈ آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر عثمان، شعبہ اینستھیزیا کے فیکلٹی ممبران اور آئی سی یو نرسنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہااور ہسپتال میں موجود جدید انفراسٹرکچر، جدید آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50ہزار جرمانے کی منظوری
 ان کا کہنا تھا کہ سٹروک پروگرام کے تحت تمام ضلعی اور تدریسی ہسپتالوں میں یکساں طبی پروٹوکول، فوری علاج اور مؤثر ریفرل سسٹم کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ ہر مریض کو بغیر کسی تاخیر کے بہترین علاج میسر آ سکے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال مستقبل میں بھی عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کرتا رہے گا۔