آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط

May 23, 2025 | 18:11:PM
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط , اپٹما نے بجٹ سفارشات پر وزیر خزانہ سے وقت مانگ لیا ، اپٹما آئندہ بجٹ کے حوالے سے سفارشات پیش کرنا چاہتا ہے۔

 چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کو بحال کر دیا جائے گا،  اپٹما کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کی کوشش کے باوجود ای ایف ایس سکیم کو جون 2024 کی شکل میں بحال نہیں کیا جا سکا۔

 ای ایف ایس اسکیم میں کاٹن یارن ذور فیبرک کی درآمد کو روکا جائے اپٹما نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9 سینٹ فی یونٹ پر بجلی فراہم کی جائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایل این جی امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے گرڈ لیوی کی درست قیمت کا تعین کیا جائے ۔

ایکسپورٹ سیکٹر کی 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کی جائے ایکسپورٹ انڈسٹری کو بزنس ٹو بزنس بجلی خریداری کی اجازت دی جائے ایکسپورٹ آمدن پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کیا جائے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر دوہرے ٹیکس ختم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں :بھارت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار،سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ، عطا تارڑ