ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئی ،قدر میں کمی

May 23, 2024 | 11:40:AM
ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئی ،قدر میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹر مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا،ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی آگئی ۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر آگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رجحان  رہا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ،100 انڈیکس0.21 فیصد کمی سے 74 ہزار  797 کی سطح پر آگیا۔