وزیراعلیٰ پنجاب کا اربوں روپے کے10 بڑے منصوبوں کا اعلان

May 23, 2023 | 23:48:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا اربوں روپے کے10 بڑے منصوبوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی اعلی سطحی پر اجلاس کی صدارت،وزیراعلی پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے تیارکیے جانے والے 10بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس دوران نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے 10 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ  بے نظیرچوک سے واہنڈو انٹرچینج تک سڑک کو موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کیا گیا،11ارب روپے کی لاگت سے 80 دنوں میں 15کلومیٹرسے زائد سڑک بناکرموٹروے سے لنک کیاجائے گا،راولپنڈی اوراسلام آباد کو ملانے والے وزیرآبادچوک کوبائپاس بنانے کی منظوری دی گئی،

اجلاس میؓں ایمن آبادکے قریب ایک ہزارکنال اراضی پر گوجرانوالہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی گئی،جبکہ نیوڈی ایچ کیوہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،مریدکے اورنارووال سے کرتارپورتک سڑک کی مزیدبہتری اورکشادگی اور گوجرانوالہ حافظ آباد اورشیخوپورہ روڈ کا جلدافتتاح کرنے کااعلان کیا گیا۔

 دوسری طرف چنداقلعہ سے عزیزکراس تک 15کلومیٹرتک اندرون جی ٹی روڈکشادہ خوبصورت کرنے اور علی پورچٹھہ تاحافظ آباد روڈ کی تعمیرجلدمکمل کرنے کی ہدایات دی گئی،اجلاس کے دوران ڈویژن بھرمیں پولیس افسران کوامن و امان کی صورتحال مزیدبہتربنانے کی ہدایت،وزیر اعلی پنجاب نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی،اعلی سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پی سمیت دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،جبکہ اجلاس میں ڈویژن بھرکے ضلعی اورپولیس افسران بھی شریک تھے۔