علی فضل نے ریچا چڈھا کیساتھ شادی کا اشارہ دے دیا !!!

May 23, 2021 | 11:16:AM
علی فضل نے ریچا چڈھا کیساتھ شادی کا اشارہ دے دیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی اداکار علی فضل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی اور اداکارہ ریچا چڈھا کی شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر اس تصویر سے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ یہ ریچا چڈھا کی ہے جس میں وہ مہندی لگائے ہوئے ہیں۔اس تصویر دوپٹہ اور مہندے لگے ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں جو تازہ پھول بھی پکڑے ہوئے ہیں۔ 

اسی طرح چند روز قبل ریچا چڈھا نے اسی طرح کے نقش و نگار والے دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے لکھا کہ ’محبت مہندی کے ساتھ‘، تاہم اس پوسٹ میں انھوں نے ریچا کو نتھی نہیں کیا۔ لیکن ان کے مداحوں نے یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور دونوں کو بہترین جوڑی قرار دیتے ہوئے دلچسپ کمنٹ بھی کئے۔