وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کی سب سے بڑی ، قدیم مسجد کی اب گریڈیشن کا حکم 

Mar 23, 2026 | 18:30:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کی سب سے بڑی ، قدیم مسجد کی اب گریڈیشن کا حکم 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد کی اب گریڈیشن کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور پنجاب سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کی سب سے قدیمی اور تاریخی مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ اور مدرسہ انوار مصطفی (ص) کا دورہ کیا ۔

 مسجد کے خطیب اور دیگر ذمہ داران نے حکومتی وفد کو جامع مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کی قدیمی اور تاریخی مسجد کی مرمت اور تزئین نو کے لیے انتظامیہ کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسجد کے لئے مکمل سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مسجد کے شکستہ فرش،چار دیواری اور دیگر حصوں کا جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اللہ کے گھروں کی تعمیر و توسیع اور مرمت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، جامع مسجد راولپنڈی کی قدیم ترین تاریخی مسجد ہے، اس کی حفاظت راولپنڈی کے قدیمی ورثہ اور تاریخ کی بھی حفاظت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مساجد ہماری تاریخ اور روشن روایات کا اہم حصہ ہیں، ان کی حفاظت، فروغ، توسیع اور بہتری بے حد عزیز اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ