مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے: روسی وزیر خارجہ

Mar 23, 2026 | 10:11:AM
مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے: روسی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے۔

اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف نے ایران پر امریکی حملوں  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا طاقت کے قانون کی طرف واپس جا رہی ہے،کمزور ممالک کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے،  امریکا صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کا سرپرائز گیم! امریکہ حیران رہ گیا

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا تیل کے لیے وینزویلا اور ایران میں دلچسپی رکھتا ہے، یورپ کو سستی توانائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔