شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کا گلا کاٹ دیا ،ملزم گرفتار

Mar 23, 2024 | 10:21:AM
شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کا گلا کاٹ دیا ،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیر احمد)سندھ کے شہر   کشمور کے علاقہ  گڈو تھانہ کی حدود سیف اللہ محلہ میں شوہر  نے گھریلو ناچاکی پر  بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ ہی ملزم آصف میرانی نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاکی پر چھریوں کے وار کر کے گلا کاٹ دیا،اطلاع ملتےہی گڈو پولیس موقع پر پہنچ گئے اور  لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف میرانی کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع  کے مطابق مقتولہ 30 سالہ شاہدہ 4 بچوں کی ماں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:روس: کراکس سٹی ہال حملے میں 60 افراد ہلاک، 115 زخمی
افسوسناک واقعہ سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ  والدین کے گھر میں گہرا مچ گیا۔