پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے 

Mar 23, 2024 | 09:33:AM
پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔

شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔  مرحوم کی آج الصبح ساڑھے 4 بجے اچانک طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی اور پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ 

مرحوم شہریار معروف سفارتکار تھے۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ 

مزید پڑھیں:  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لاکر نماز جنازہ کراچی ہی میں ادا کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ شہریار ایم خان 29مارچ 1934ءکو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی علیم وہیں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم انگلستان سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آ گیا اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ 

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمین شہریارخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔