اسرائیل کا حلب ائیرپورٹ پر ایک اور حملہ

Mar 23, 2023 | 12:05:PM
اسرائیل کا حلب ائیرپورٹ پر ایک اور حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام کے حلب ائرپورٹ کو فضائی حملے سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کی بشار الاسد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ملک کے شمال میں واقع حلب ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے جس کے مطابق اسرائیل نے سہ پہر 3 بج کر 55 منٹ پر حلب کے ضلعی مرکز کے مشرق میں واقع ایئر پورٹ کے اطراف پر فضائی حملہ کیا ہے، حملے سے ایئر پورٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسد انتظامیہ نے 7 مارچ کو اسرائیلی حملے کی وجہ سے ایئر پورٹ بند ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی طرف سے تازہ حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ اسرائیل، شام میں خانہ جنگی کے آغاز یعنی 2011ء سے ہی وقتاً فوقتاً مختلف گروپوں اور انتظامیہ کی مدد سے فوجی چوکیوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔