متھیرا کا وا لد کون؟ ۔۔خود ہی انکشاف کردیا

Mar 23, 2021 | 19:44:PM
متھیرا کا وا لد کون؟ ۔۔خود ہی انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے جسامت پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ کون ہوتے ہیں، ان کی جسامت پر بات کرنے اور انہیں پلاسٹک کہنا بند کیا جائے۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ لوگوں کی جانب سے جسامت پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دے دے کر تھک چکی ہیں۔متھیرا نے حال ہی میں یوٹیوب شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح وہ زمبابوے سے اچانک پاکستان آئی تھیں۔

متھیرا کے مطابق ان کے والد زمبابوے کے نامور سیاستدان ہیں، جب انہوں نے ان کی والدہ کو طلاق دی تو انہیں اچانک پاکستان آنا پڑا۔متھیرا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس وقت ہی پاکستان میں مشہوری ملی جب ایک ٹی وی شو پر براہ راست فون کال صارف نے ان کی تذلیل کی اور ان سے نامناسب سوالات پوچھے۔مذکورہ شو میں شامل ہونے کے بعد متھیرا کو ان کی جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔لوگوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کروائے جانے کے الزامات کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ انہیں پلاسٹک کہنا بند کریں۔متھیرا نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ وہ جیسی بھی ہیں، اپنی جسامت سے خوش ہیں، انہیں بار بار طعنے دینے کے بجائے لوگ اپنی ذات اور اپنے مسائل پر فوکس رکھیں۔