پاکستان اسٹیل سے مزید 520 ملازمین کی چھٹی !!!

Mar 23, 2021 | 10:07:AM
پاکستان اسٹیل سے مزید 520 ملازمین کی چھٹی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فولاد سازی کے سب سے بڑے قومی ادارے پاکستان اسٹیل ملز  سے مزید 520 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔
 چیئرمین اسٹیک ہولڈرز ایسوسی ایشن ممریزخان نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسروں اور عملے کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اسٹیل کے پلانٹ اور اسٹور سے قیمتی سامان چوری ہورہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔