ایران کے قطر سمیت 4ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے،سعودی عرب میں بھی سائرن بج گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سمیت 4 ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیئے جبکہ سعودی عرب میں بھی سائرن بجنے شروع ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے،اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 6میزائل قطر میں امریکی فوجی اڈے پر داغے گئے ہیں ۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے قطر ، بحرین,کویت اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں دھماکا سنا گیا ہے، آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دیئے ہیں،دوحہ میں مزید دھماکے سنے گئے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کاکہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کئے ہیں۔ایرانی حملے کے بعد قطر نے اپنے دفاعی نظام فعال کردیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیاگیا،عراق میں امریکی عین الاسد پر ہائی الرٹ کردیاگیا،عین الاسد بیس پر عملے کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔