کوئٹہ :دہشتگرد حملے کے دوران غفلت،مستونگ میں 18 لیویز اہلکار برطرف

Jun 23, 2025 | 21:15:PM
کوئٹہ :دہشتگرد حملے کے دوران غفلت،مستونگ میں 18 لیویز اہلکار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بڑی انتظامی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے ،اہلکاروں میں ایک دفتردار اور 17 سپاہی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران سنگین غفلت اور نااہلی کا مرتکب قرار دیا گیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کی یہ کارروائی 21 جون 2025 کو تحصیل کردگاپ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران لیویز سٹیشن اور نادرا آفس کو نقصان پہنچا جبکہ قیمتی سرکاری اسلحہ اور مواصلاتی آلات چوری ہوئے،اس واقعے میں لیویز فورس مکمل طور پر غیر مؤثر ثابت ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی گئی  اور تمام اہلکاروں کو بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت فوراً برطرف کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں کیا گیا تاکہ فورس کی کارکردگی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ