عراق سے انٹرنیشنل کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کا انخلاء مکمل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عراق سے بین الاقوامی آئل کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کا انخلاء تقریباً مکمل ہوگیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ملازمین نے 13 جون سے عراق چھوڑنا شروع کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق سے حالیہ دنوں میں تقریباً تمام ہی بین الاقوامی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین جاچکے ہیں، اس معاملے پر بین الاقوامی آئل کمپنیوں نے موقف اختیار کیا کہ انخلاء سے تیل کی پیداوار یا آپریشن پر اثر نہیں پڑا۔
عراقی حکومت نے اپیل کی ہے کہ امریکا اور ایران کی کشیدگی میں عراق کو میدان جنگ نہ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی سےملاقات، کل 6 وکلا اڈیالہ جیل میں ملیں گے