شاہ محمود قریشی  کی درخواست ضمانت کی درخواستوں پر سماعت27جون تک ملتوی 

Jun 23, 2025 | 19:50:PM
شاہ محمود قریشی  کی درخواست ضمانت کی درخواستوں پر سماعت27جون تک ملتوی 
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  کی درخواست ضمانت کی درخواستوں پر سماعت27جون تک ملتوی کردی۔ 

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اے ٹی سی میں2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر  ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا،پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ جمع کرا رکھا ہے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔ 

یادرہے کہ شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑی جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،مقدمات میں بغاوت اور عوام کو  فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: