پنجاب کے3ہزار سکولوں اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے،بلال یاسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی وزیر ہائوسنگ،اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نےکہا ہے کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی صوبہ بھر کے تین ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گی،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین مدارس اور تین سکولز سے آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس میں پنجاب حکومت نےطلبا کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ہےکہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی صوبہ بھر کے تین ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گی، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین مدارس اور تین سکولز سے آغاز کیا جائے گا، سکولز و مدراس کو کونسلز کی مدد سےفلٹریشن پلانٹس لگانے کے لیے فنڈز دیے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہصاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ موضی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،تعلیمی اداروں میں صاف پانی کے فراہمی کے منصوبے انتہائی خوش آئند ہیں،پلانٹ پر چوکیدار سکول اور مدرسہ انتظامیہ خود لگائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نےاجلاس میں بتایا کہکمیونٹی سکولز سوسائٹی چالیس فیصد کم بجٹ میں پلانٹس لگائیں گے،منصوبوں کی صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت و مانیٹرنگ کریگی۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید زاہد عزیز اور ڈی جی او اینڈ ایم زہیب بٹ بھی موجود تھے،
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان