کتابوں کے مطالعہ سے صحت پر کونسے فوائد مرتب ہوتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کتابوں کے پڑھنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جی ہاں واقعی روزانہ مطالعہ کرنے سے زندگی کی مدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، دماغی تنزلی کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ اور بھی کافی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
آپ کیا پڑھتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا، کوئی ناول پڑھ رہے ہیں، سائنس فکشن سیریز یا کچھ اور، سب سے فائدہ ہوتا ہے، اچھی بات یہ ہے کہ مطالعہ کرنے کے لیے آپ کو کتاب کے علاوہ کسی اور چیز کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔
تو مطالعہ کرنے کی عادت سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں جانیں، یالے یونیورسٹی کی 2016 کی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ کتابوں کو پڑھنے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 20 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
مطالعہ کرنے سے دماغی تنزلی کے خلاف تحفظ ملتا ہے، مطالعہ کرنے کے شوقین افراد کی دماغی صلاحیتیں عمر میں اضافے کے ساتھ بہتر ہوتی ہے جبکہ یادداشت کی کمزوری یا دیگر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق آپ جتنا زیادہ پڑھیں گے، دماغ اتنا زیادہ متحرک ہوگا جس سے دماغی تنزلی کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے